۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اجلاس

حوزہ / مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ضلع جھل مگسی کے کثیر علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا علی نواز عرفانی کو ضلع جھل مگسی کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔

علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے یہاں تک کہ احادیث میں علماء کوانبیاء (ع) کا وارث قرار دیا گیا ہے اس لئے تمام علماء کو اہداف کوانبیاء (ع) کی تکمیل اور اتحاد امت کےلئے کوشاں رہنا چاہئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .